ریاض19جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی حکام نے کہاہے کہ انہوں نے اُس خاتون کو بغیر کوئی الزام عائد کیے رہا کر دیا ہے جس کی مِنی اسکرٹ پہنے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہو گئی تھی۔ اختتام ہفتہ پر یہ ویڈیو منظر عام پر آنے اور سعودی شہریوں کی طرف سے اس پرشدیدتنقیدکے بعدپولیس نے اس نوجوان خاتون کو غیر مہذب لباس پہننے کے الزام میں حراست میں لے لیا تھا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سعودی عرب کے سینٹر فار انٹرنیشنل کمیونیکیشن کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے آج بدھ کے روز اس خاتون کو رہا کر دیا ہے۔ بیان کے مطابق یہ ویڈیو مذکورہ خاتون کے علم میں لائے بغیرشائع کی گئی تھی۔